ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے دو روز قبل صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے سب سے پہلے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لئے رہائشی ٹاور پروجیکٹ پر ورک اپ مکمل کرنے اور اسکی جلد منظوری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی جس پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے معاملے پر باقاعدہ 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،کمیٹی نشتر مین ریذیڈینشل ٹاور کی ضرورت اور جگہ کے تعین کے علاوہ دیگر معاملات دیکھ کر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار کر کے جمع کروانے کی پابند ہو گی۔