جام پور ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جام پور ملک فاروق آحمد نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ صفائی ستھرائی مہم کوکامیاب بنانے میں ہرفرد کو کردار ادا ہوگا۔حکومت پنجاب کی ’’خدمت آپکی دہلیزپر‘‘مہم کے تحت ہفتہ صفائی منانے کا بنیادی مقصدشہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیارکو مزید بہتر کرنا ہے۔ جام پور شہر کو صفائی میں ٹاپ پوزیشن پر لانے کیلئے ہرممکن اقدامات اْٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف آفیسر رانا محمود راجپوت اور چیف سینٹری انسپکٹر محمد ظفر گدارہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو پروگرام کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔