خاتون اول نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے دکھ بانٹے: زاہدہ فاطمہ 

خانیوال (نمائندہ خصوصی )ضلعی صدر خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف زاہدہ فاطمہ نے کہا ہے کہ خاتون اوّل بشریٰ عمران 
نے لاہور میں شیخ ابو الحسن شاذلی لائبریری کا افتتاح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خاتون اول اس سے پہلے بھی مختلف شہروں میں قائم پناہ گاہوں، لنگر خانوں، دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامات میں نمایاں بہتری کیلئے کوشاں رہی ہیں جب بھی موقع ملا انہوں نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کا درد بانٹنے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن