رحیم یار خان (خبر نگار خصوصی ) پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 262 صفدر کانجو نے کہاہے کہ بدامنی، مہنگائی، بجلی وگیس لوڈشیڈنگ، بے روزگاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام تبدیلی سرکار کے دعوئوں سے اکتا چکے، موجودہ دور میں ریکارڈ کرپشن اور چور بازاری جاری ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشید کے ہمراہ مزدور رہنما ربانی بلوچ کی رہائش گاہ پر عشائیہ کی تقریب میں شرکاء سے انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت یوٹرن کے سوا کچھ نہ کرسکی۔
عوام تبدیلی کے دعوؤں سے اکتا چکے : صفدر کانجو
May 31, 2021