پی ڈی ایم کے تمام رہنما چلے ہوئے کارتوس ہیں:رانا اختر حسین

May 31, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام شر کاء چلے ہوئے کارتوس ہیں جولائی کے جلسے جلوس اور ریلیوں میں بھی وہ’’ٹھس ‘‘ہی ثابت ہوں گے 'عمران خان عوام کے منتخب وزیر اعظم ہیں شر یف خاندان اور مولانا فضل الر حمن کے پاس رونے دھونے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے 2023 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ حق اور سچ کیلئے ہی ہوگا مخالفین کو پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ یگا۔ رانا اختر حسین نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن پہلے بھی مارچ اور دھرنے دے چکے ہیں انکے ہاتھوں ذلت کے سواکچھ نہیں آیا اب بھی وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے ٹس سے مس نہیں ہوگی بلکہ پہلے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں