لاہور(نامہ نگار)مانگامنڈی کے علاقے میں گھر سے17 سالہ نوجوان کی سر پر گولی لگی نعش ملی ہے۔ مانگا منڈی کے علاقے میں17 سالہ نوجوان زاہد پراسرارطور پرسر میں گولی لگنے سے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ نعش کے قریب پسٹل بھی پڑا تھا۔اس کے بڑے بھائی بوٹا نے پولیس کو بتایا کہ وہ ناشتہ لے کر گھر واپس پہنچا ،تو صحن میں اس کے بھائی زاہدکی خون لت پت نعش پڑی تھی۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی نعش کے قریب سے پسٹل بھی ملا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔