حافظ آباد(حنان اعجاز+عبدالخالق کھوکھر) حافظ آباد شہر میں چوہوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ گلی ، محلوں اور شاہرائوں پر دندناتے چوہوں کی وجہ سے بچوں اور خواتین میں خوف وہراس پایا جانے لگا۔ ضلعی انتظامیہ نے چپ سادہ لی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گذشتہ کئی ماہ سے کلو سے زائد وزنی اور موٹے چوہے ہر گلی محلے میں دیکھائی دے رہے ہیں۔ جن کی تعداد اب ہزاروںمیں پہنچ چکی اور چوہے شہر بھر میں پھیلتے جارہے ہیںنوبت یہاں تک پہنچ چکی کہ یہ چوہے گھروں سے لیکر مساجد تک میں داخل ہوکر کھانے پینے کے سامان الیکٹرنک آلات اور کپڑوں کا نقصان کر نے لگے ہیں ۔جس سے بچوں ، خواتین میں خوف بڑھنے لگا ہے۔ پھر یہ کہ یہ چوہے اس قدر موٹے اور وزنی ہیں کہ ان سے بلیاں بھی انکے قریب آتے ہوئے ڈرتی ہیں ۔ چوہوں سے تنگ شہری کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں لیکن انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگ رہی ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
حافظ آباد میں موٹے چوہوں کی بھر مار ، شہریوں کا جینا محال کردیا
May 31, 2021