عوام تبدیلی سرکارکے احمقانہ فیصلوں سے اکتا چکے :غلام دستگیر خان

May 31, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی سرکارکے احمقانہ فیصلوں اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے اکتا چکے ۔حکومت کے تاجر اور عوام دشمن فیصلوں سے رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں ان کا کام صرف الزام تراشی اور جھوٹ بولنا ہے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہوچکا میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر سینئر لیگی رہنما وسابق ایم پی اے پیر غلام فرید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شازیہ سہیل میر، پیر غلام فرید، خواجہ اکرام لون، ہمایوں بٹ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے ۔ دریںا ثناء پاک امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت ناصر احمدبٹ نے غلام دستگیرخان سے ملاقات کی اورانکے بھائی سابق میئر کارپوریشن غلام قادر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

مزیدخبریں