ڈینگی کا پھیلائو روکنے کیلئے ترجیحی اقدامات کو یقینی بنا یا جا ئے: رانا عبدالحلیم

May 31, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ میجر اوقاف گوجرانوالہ رانا عبدالحلیم خاں نے انسداد ڈینگی کے  سلسلہ میں  دفتروں کی صفائی ستھرائی  کے موقع پر اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر تمام اقدامات کو یقینی بنا یا جا ئے اور اس  سلسلہ میں عدم دلچسپی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہل کاران کے خلاف ٹھو س کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے واضح کیاکہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مناسب انسداد کے سلسلہ میں بھی اسی قومی جذبے ، محنت اور خلوص نیت سے کام کرناہو گا تاکہ اس مرض کے پھیلائو کا سبب بننے والے تمام عوامل کو بھی کنٹرول کیا جا سکے بصورت دیگر یہ مرض پھیلنے کی صورت میں صورتحال سنگین بھی ہو سکتی ہے- انہوںنے کہا کہ  ڈینگی کے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی اور لاروا کی تلفی کے سلسلہ میں پوری ذمہ داری سے کام کریں۔
پی ٹی وی رپورٹر عاصم نذیر 
بھٹی کے والد انتقال کر گئے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی وی لاہور کے سینئر رپورٹر عاصم نذیر بھٹی کے والد اور صغیر احمد بھٹی کے بڑے بھائی نذیر احمد بھٹی یہاں مسلم کالونی ریلوے روڈ حافظ آباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ جنھیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان ریلوے لائن والے میں سپردخاک کردیا گیا۔

مزیدخبریں