وزیراعظم کوملکی معاشی حالات کاعلم نہیں: شاہد خاقان عباسی

May 31, 2021 | 10:57

ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوملکی معاشی حالات کاعلم نہیں۔ گروتھ کی باتیں کرنے سے ملکی صورتحا ل بہتر نہیں ہوتے۔ حالات ٹھیک ہوتے تو عام آدمی کے حالات بھی اچھے ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا کوئی ایسا اقدام نہیں جو ملک کو آ گے لے کر جا سکے۔ ملک کی جی ڈی پی تین سال پہلے کی نسبت کم ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری معیشت کا کیاحال ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک میں ترقی غلط بیانیوں سے نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کو درباری وزرا نے بتایا کہ ترقی ہو ر ہی۔ ترقی ہوتی تو مہنگائی کم ہوتی اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوتا۔

ملک محںت اور آئین کی بالادستی سے چلتا ہے۔ باتیں کرنے سے ترقی نہیں ہوتی۔ ن لیگ اور آج کے حالات سے موازنہ کریں تو معلوم ہوجائے گا کہ ترقی ہوئی کہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکےڈالنے والے بیرون ملک جا رہے ہیں اور ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارے خلاف بےبنیاد الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ ملک میں عدلیہ، مقننہ اور میڈیا آزاد نہیں ہیں۔ کیا ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کے فیصلے آزاد ہیں۔ اگر ہم اپنے گھر کو درست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

مزیدخبریں