اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر پروپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے: فردوس عاشق اعوان

May 31, 2021 | 15:29

ویب ڈیسک
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر پروپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے: فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر پروپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے: فردوس عاشق اعوان

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر پروپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے، ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار ن لیگ کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خصوصا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پروپیگنڈا زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں