سری لنگا ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار 

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی منتقلی کے لیے درخواست کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ کی منتقلی کی درخواست کرے گا۔ایشا کپ سری لنکا سے منتقل ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش ممکنہ طور پر میزبانی کے لیے دو مضبوط امیدوار ہیں۔اس حوالے سے چند روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا سے ایشیا کپ منتقل ہوتا ہے تو بنگلا دیش ہی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہو گا ۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...