لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) فرانس کے نیشنل سٹیڈیم میں لیور پول اور ریال میڈرڈ کے مابین چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت نے حکام کو شرمندہ کر دیا۔جعلی ٹکٹوں کے باعث سٹیڈیم کے باہر تماشائیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔فرانس نے سٹیڈیم کے باہر ہونیوالی افراتفری کو قومی شرمندگی قرار دیا ہے، جبکہ فرانسیسی وزرا نے لیور پول کے شائقین کو پریشانی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف
May 31, 2022