لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت407روپے، زندہ مرغی کی قیمت281روپے جبکہ انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافہ سے172روپے درجن ہو گئی۔ تاریخ میں پہلی بار مئی میں فارمی انڈوں کی قیمت ریکارڈ172روپے درجن کی سطح پر پہنچی ہے۔