239 بجلی چوروں کیخلاف کارروائی   14 لاکھ روپے کے ڈیٹکشن بل جمع 

قصور (اے پی پی) بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان،مئی میں 239 بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کے ڈیٹکشن بل جمع کروائے گئے ۔ 126 کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج، بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ، جدید طریقے سے بجلی چوری کرنیوالوں کو پکڑنے کیلئے جدید آلات منگوائے گئے جو بجلی چوری کی روک تھام کیلئے استعمال کیے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ای واپڈا قصور محمد اصغر سکھیرا نے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کیساتھ رابطے کا سلسلہ بحال کیا گیا ہے ،واپڈا کے تمام اہلکار ان سے رابطے میں رہیں گے، ان کے متعلقہ کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائینگے، تمام ایکسین اور ایس ڈی اوز صارفین کیساتھ تعاون کریں گے۔ اور واپڈا کے متعلقہ مسائل کا فوری حل کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...