لاہور چیمبر :کاروباری نوجوانوں کی تربیت کیلئے پروگرام 


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 11 جون بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کاروباری شعبہ کی ترقی کے موضوع پر انٹرپنیورز کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کررہا ہے جو نوجوان کاروباری افراد کے کامیاب بزنس مین بننے کیلئے تربیت کا بہترین موقع ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اس تربیتی پروگرام کے ذریعے ینگ انٹرپنیورز کو کاروباری ترقی کیلئے ماہرین تفصیلی رہنمائی فراہم کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک روزہ تربیتی پروگرام ان کاروباری افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کو تیزی سے ترقی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص نوجوان تاجروں کو اس پروگرام میں لازمی شرکت کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...