فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا‘ نیلم منیر

لاہور ( کلچرل رپورٹر)  فلم اور  ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پوری دنیا کیساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا‘ اس سے فلم کیلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری، رقص، پروڈکشن اور گائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے پاکستان میں وقت کے ساتھ اس میں بہتری  آتی جارہی ہے۔ فلم میکرز بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنارہے ہیں جو فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...