قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس میں خوب پسینہ بہایا، کوچز سے گر سیکھے۔لاہور میں کیمپ کے دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کی تعداد 34 سے بڑھا کر 45 کردی گئی، پہلے مرحلے میں شریک یاسر شاہ، محمد حسنین، عثمان قادر اور ارشد اقبال کو دوسرے مرحلے میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔کیمپ کے ابتدائی روز کھلاڑیوں کی فزیکل اسیسمنٹ کی گئی، نیٹ سیشن میں اِن ایکشن ہوئے، کوچ محمد یوسف، عبدالرزاق نے ٹِپس دیں، دوسرے روز کھلاڑیوں کو تین حصوں میں تقسیم کر کے فیلڈنگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...