لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشیا رگبی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ کا دوسرا اور اہم میچ کل کھیلا جائیگا۔ پاکستان رگبی ٹیم کی ڈویژن ون کیلئے کوالیفائی کرنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں۔ گزشتہ روز پہلے میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان رگبی ٹیم کو 20-15 سے ہرایا تھا۔ اس طرح تھائی لینڈ کی ٹیم پانچ پوائنٹس سے اوپر ہے اور پاکستان ٹیم کو پانچ سے زیادہ پوائنٹس سکور کرنے ہیں تا کہ ٹیم ڈویژن ون کیلئے کوالیفائی کر سکے۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پورا میچ میں تھائی لینڈ پر پریشر برقرار رکھا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم کو آخری لمحات میں ٹرائی سکور کرنے کا موقع ملا اور اس طرح تھائی لینڈ کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ دوسری جانب ایشین رگبی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے دورہ پاکستان پر آئی ہوئی تھائی لینڈ کی ٹیم نے لاہور قلعے کی سیر کی۔اس کے بعد ٹیم لاہور ایک بڑے مقامی شاپنگ مال میں بھی گئی۔