الخدمت مواخات پروگرام: 34افراد کوقرض حسنہ کی فراہمی

لاہور(بزنس رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت مستحق اورمحنتی افرادکوچھوٹے کاروبار کے آغاز یا پہلے سے جاری کام کو وسعت دینے کیلئے قرضِ حسنہ فراہم کیا گیا۔ الخدمت لاہو رکے دفتر میں منعقدہ تقریب میں نیشنل ڈائریکٹر الخدمت مواخات پروگرام میاں بابر حمید،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہورانجینئر احمد حمادرشید،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مغیث شاہد قریشی اوردیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ میاں بابر حمیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت مستحق اور محنت کش افرادکو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے عین مطابق قرضِ حسنہ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اس مشکل معاشی ماحول میں کسی دوسرے کے آگے دست سوال دراز کرنے کی بجائے خود اپنے لئے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔اس موقع پر34مستحق افراد میں قرضِ حسنہ کے چیک تقسیم کئے گئے۔ گزشتہ سال الخدمت مواخات پروگرام کے تحت1311افرادمیں 5کروڑ17لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا گیا۔ اب تک اس پروگرام کے تحت9830افراد کو 27 کروڑ62لاکھ روپے قرضِ حسنہ کی مد میں دیئے جاچکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...