لاہور (بزنس رپورٹر) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے ہماری نمائش بہت کامیاب رہی ، ہر عمر کے آرٹسٹوں نے ملک بھر سے ہماری کال پر رسپونڈ کیا، مقابلہ میں شرکت کیلئے اپنا شاندار کام ہمیں بھیجا، 117 آرٹسٹوں کے 130 فن پارے کی نمائش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹوں کا جوہری پروگرامز کے معماروں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء کی بڑی تعداد نے الحمراء آرٹ گیلری کا رخ کر تے ہوئے آرٹسٹوں کے کام کو سراہا ۔ ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ نمائش میں جہاں آرٹسٹوں نے اپنے ہیروز کو سلام پیش کیا وہیں نئی نسل کو اپنے اس عظیم کارنامے سے متعلق آگاہ کیا، جس میں وطن عزیز کے معماروں نے دن رات ایک کر کے اس ملک کو ایٹمی طاقت کا رتبہ دلایا۔