امارات گروپ: رہائشی منصوبے ’’گالف فلوراز ٹو‘‘ کے سائٹ آفس کا افتتاح 

لاہور ( بزنس رپورٹر) معروف بلڈر اینڈ ڈیویلپر امارات گروپ نے گالفرز کیلئے پیراڈائز گالف فلوراز ٹو منصوبے کے سائٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔جڑواں شہروں کے سنگم ایکسپریس وے پر شہر کے سب سے پْرسکون علاقوں میں سے ایک بحریہ ٹاؤن ،گارڈن سٹی میں زیرِ تعمیر گالف فلوراز ٹو کی تعمیراتی جگہ کے عقب میں منصوبے کا نیا سائٹ آفس قائم کیا گیا ہے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب میں امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل اے احمر، ارسلان جاوید،تیمور عباسی سمیت منصوبے میں دلچسپی اور محفوط سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب میں بحریہ ٹاؤن سے بریگیڈیئر (ر) سعید ظفر ڈار، مینجمنٹ اور گالفرز بھی شریک ہوئے۔گالف فلوراز ٹو کے نئے سائٹ آفس کے قیام کا بنیادی مقصد منصوبے کی تعمیراتی جگہ پر ترقیاتی کاموں کی براہِ راست نگرانی اور گالف فلوراز ٹو میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو منصوبے سے متعلق بروقت معلومات اور رہنمائی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔گالف فلوراز ٹو عمودی طرزِ تعمیر کا بہترین شاہکار منصوبہ اسلام آباد میں سی ڈی اے سے منظور شدہ لگژری اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے، جسے اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈر اینڈ ڈیویلپر امارات گروپ تعمیر کر رہا ہے۔ اس موقع پر امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا کہ رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے مناسب جگہوں پر رئیل سٹیٹ منصوبوں کی تعمیراتی ضروریات وقت کیساتھ بدلتی جا رہی ہیں ، مفصل تحقیق کے بعد ڈویلپرز نے عمودی تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے کہا کہ کہ رئیل سٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں امارات گروپ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...