کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پٹیالہ بلاک میں مسجد الابابیل کا افتتاح 


لاہور(نیوزرپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی  پٹیالہ بلاک میں مسجد الابابیل کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج کی شعبہ اناٹومی کی سابقہ سینئرپروفیسر تقیہ سلطانہ عابدی تھیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن ہیلتھ کئیر کمشن پنجاب پروفیسر عطیہ مبارک، سابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، سابق وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم خان، پرووائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، ڈینز، پروفیسرز اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاح کے موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بتایا کہ  مسجد معیاری تعمیر کے ساتھ ریکارڈ 90 دن کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی۔
قق الابابیل کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے اسی نسبت سے مسجد کا الاابابیل رکھا گیا ہے۔ مسجد کی تعمیر میں پروفیسر تقیہ سلطانہ عابدی کے خصوصی تعاون اور سرپرستی پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ مسجد تعمیر کرنا، جنت میں گھر الاٹ کروانے کے مترادف ہے۔ سابق پرنسپل کنگ ایڈور ڈمیڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس صدقہ جاریہ سے یونیورسٹی کے طلباو طالبات کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران بھی مستفید ہوں گے۔ مسٹر قاسم امین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی یونیورسٹی کی ترقی اور مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کی صحت اور خوشحالی کی دعا کے ساتھ یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

ای پیپر دی نیشن