اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔ صدر جب طیب اردگان پہلے رہنما جنہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کو 11 اپریم 2022ء کو عہدہ سنبھالنے کے بعد مبارکباد دینے کے لیے فون کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کی عیدالفطر کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔3 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ترکی جائے گا۔ جس میں معاون خصوصی اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کا ایک تجارتی وفد جس میں مختلف شعبوں کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں تجارتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ترکی جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر طیب اردگان مشترکہ طور پر ایک لوگو کی نقاب کشائی کریں گے۔ جو غیر معمولی طور پر دو طرفہ تعلقات کی طویل تاریخ میں اس اہم سنگ میل کی تقریبات کا آغاز ہو گا۔ شہبازشریف کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔