اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے کے تحت لاپتہ افراد کے بارے میں غور و خوض کے لئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں سات رکنی وزراء کی کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، وزیر تخفیف غربت شازیہ مری، وزیر مواصلات اسعد محمود، وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین، وزیر بحری امور سید فیصل علی سبزواری، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ماہرین قانون، انسانی حقوق کی تنظیموں یا جس سے مناسب سمجھے مدد لے سکتی ہے اور اپنی رپورٹ /سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔ وزارت داخلہ کمیٹی کو امور کی انجام دہی میں معاونت فراہم کرے گی۔
لاپتہ افراد ، وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم ، کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی
May 31, 2022