اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہدا ء کے رشتہ داروں اور حاضر سروس فوجی افسران کو دوران سروس ان کی بہادری، لگن اور قربانیوں کا اعتراف کرنے کیلئے فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شہدا ء 43 لواحقین نے تمغہ بسالت حاصل کی جبکہ دو افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔