پیرس( نیٹ نیوز) فرانس کے ایک میوزیم میں لگے مشہور زمانہ پورٹریٹ مونا لیزا پر احتجاجاً کیک لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ 36 سالہ شخص کو گرفتاری کے بعد نفسیاتی دیکھ بھال کے ادارے منتقل کر دیا گیا۔پیرس میں موجود آرٹ میوزیم کے حکام نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار دیا۔ تاہم واقعہ موقع پر موجود متعدد افراد نے ریکارڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔صارف نے لکھا بوڑھی عورت کے روپ میں آئے شخص نے وہیل چیئر سے چھلانگ ماری پھر آگے بڑھ کر شیشے پر کیک ملا اور ہر جگہ گلاب بکھیر دیے ۔