اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ن کے وزرا کو وطن عزیز اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کرنے کی ہدایت آمدہ بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائینگے وزہر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے تمام وزرا کو اپنی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کرنے کی ہدایات کی ہیں وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو تمام تر وسائل اور صلاحیتیں وطن عزیز اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لانے کا کہا گیا ہے دوسری جانب آمدہ بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معاشی مسائل اور اسکے اثرات سے کم سے کم متاثر کیا جائے اس ضمن میں بھی حکمت عملی وضع کیجا رہی ہے زرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی یہ کوشش ہے کہ عام آدمی کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو معاشی خوشحالی میسر آسکے۔