برازیل: ہوائی اڈے پرنصب اشتہاری سکرینوں پر فحش کلپس چل گئے


ریوڈی جنیرو (این این آئی) برازیل کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ٹرمینل میں اشتہارات کیلئے لگائی سکرینوں پراچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔ ریو ڈی جنیرو کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر مسافر اشتہاری سکرینوں پر فحش ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔

 یہ خرابی برازیل کی فضائی سہولت کو ہیکنگ کا نشانہ بنانے کا نتیجہ بتائی جا رہی ہے۔ ہیک کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ مسافروں نے اسکرینوں پر پیش کیے گئے فحش کلپس کی تصویریں کھینچ لیں۔

ای پیپر دی نیشن