اسرائیلی فوجیوں کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال‘ دمشق گیٹ کے قریب مڈبھیڑ‘ متعدد بیگناہ گرفتار کر لئے

May 31, 2022


مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی) سینکڑوں انتہا پسند یہودیوں نے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوابول دیا اور عبادت کرنے والوں کو تشددکا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں نے مسجد میں اسرائیلی جھنڈے لہرائے اور فلسطینیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ تاہم مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی مارچ کے موقع پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی اور متعدد افراد گرفتار کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسطینیون میں جھڑپ مسجد اقصیٰ کے قریب دمشق گیٹ پر ہوئی۔ فلسطینی ریڈکریسنٹ سوسائٹی نے اسرائیلی فورسزسے جھڑپوں میں 79 فلسطینیوں کے  زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فورسزکی جانب سے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتہا پسند صہیونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔ 

مزیدخبریں