محکمے گوجرانوالہ کے تہذیبی ورثہ کی بحالی کیلئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں: کمشنر

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصور قادر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے تہذیبی ‘ ثقافتی اور تاریخی  مذہبی ورثے کی بحالی اور ترویج کے سلسلہ میں سابق کمشنر احسان بھٹہ کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش  ہیں  اوران کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس خلوص‘ تندہی اور قومی جذبے کے ساتھ سابق کمشنر نے شبانہ روز محنت کے ساتھ اس تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور ترویج کیلئے ترجیحی اقدامات کئے ان کو اسی جذبے سے جاری رکھا جائے گا اور تمام متعلقہ محکموں کو اب تک جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گاکمشنر نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائر ہ عمر ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عارف عمر عزیز ‘ ڈی  جی( پی یچ اے )ثاقب احمد‘ اے ڈی سی (آر )حسین رضا  احمد ‘ اے ڈی سی (جی) شبیر بٹ‘ اے سی شاہد عباس اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اور دیگر افسروں نے بتایا کہ حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ‘ گردوارہ روڑی صاحب‘ شیرانوالہ باغ بارہ دری اور دیگر اہم تاریخی ‘ مذہبی اور ثقافتی مقامات کی بحالی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو ا پر چناب کینال پر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کو بھی  تیزی سے مکمل کیا جا رہاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...