علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) مرکز علی پور چٹھہ میں پرائیویٹ سکولز پرنسپلز کی کارنر میٹنگ اے ای او مردانہ خالد محمود چٹھہ کی زیر صدارت ہوئی جس میں خصوصی شرکت ڈپٹی ڈی ای او سبطین مظہر شاہ نقوی نے کی اجلاس کی نظامت کے فرائض محمد اکرم فوکل پرسن نے اداکئے تلاوت و نعت کے ساتھ اجلاس کی کاروائی آگے بڑھاتے ہوئے خالد محمود چٹھہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر پرائیویٹ سیکٹر میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ القرآن کے ساتھ ساتھ واحد قومی نصاب پڑھانے پہ زور دیا اور عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی پرائیویٹ سیکٹر کو آن لائن ای لائسنس اپلائی کرنے اور حاصل کرنے پر بریف کیا گیا مزید مرکز کے تمام سکولز کے مسائل کو اولین ترجیحی سطح پر حل کرنے پہ زور دیا گیا۔
واحد قومی نصاب نہ پڑھانے والے سکول مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی: خالد محمود چٹھہ
May 31, 2022