شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی حاجی فلک شیر ورک نے کہا ہے کہ حریت رہنما یٰسین ملک کے خلاف بے بنیاد الزامات کا بھارتی ہتھکنڈہ پرانا ہوچکا ہے عالمی برادری یٰسین ملک کو رہا کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر مسلم نسل کشی کررہی ہے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک مجرم نہیں وہ کشمیری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، یٰسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو کوئی بھی باشعور شخص تسلیم نہیں کرتا، مقبوضہ وادی کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نہ ہی ان کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے مقبوضہ کشمیرجلد آزادہوگا ۔