معبود برحق کواپنے بندوں کی عبادت زیادہ پسند ہے:منظور احمد اویسی

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرمنظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ معبود برحق کواپنے بندوں کی عبادت اورسخاوت پسند ہے سخاوت ہمارے غنی اورقوی اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ صفات میں سے ایک ہے قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے ،"اورتم اپنے ربّ کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلائو گے"جواللہ تعالیٰ سے ملی نعمت مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں دکھی و مجبور انسانیت کیلئے وہ کسی مسیحا سے کم نہیں ہوتے۔، اپنے ایک بیان میں پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ سودوزیاں سے بے نیازہوکرصلہ رحمی کرنابہت بڑی سعادت ہے،زندگی بھر ان افراد کے دامن نعمت سے خالی اورآنگن راحت سے محروم نہیں ہوتے جو ضرورت مندوں کے کام آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن