لاہور( اسپورٹس رپورٹر)اے اے ایم نیشن کیئر جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ 2022 نیشنل تائیکوانڈوکلب نے جیت لی۔غازی تائیکوانڈو کلب نے دوسری اور براق ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فاتح ٹرافی نیشنل تائیکوانڈو کلب کے متین نیئرجبکہ رنر اپ ٹرافی غازی تائیکوانڈوکلب کے علی عمران نے وصول کی۔ غازی تائیکوانڈوکلب کی ساڑھے تین سالہ بچی معصومہ نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔مہمان خصوصی اے اے ایم نیشن کیئر فائونڈیشن کے بانی و چیئرمین عبداللہ امانت محمدی، حسن رضا، محمد ابو بکر اور براق ہائی سکول کے وائس پرنسپل شرافت علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔لاہور ڈویڑ ن تائیکوانڈو ایسوسی یشن کے سابق سیکرٹری اورگولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل کھلاڑی ندیم جنجوعہ اور تائیکوانڈو کے بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف ،کوریا) خاور محمود نے ریفری جج کے فرائض انجام دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سکول کے بچوں میں سپورٹس کلچر پروان چڑھا کر انہیں ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط بنانے اور قوت مدافعت میں اضافے کرنے کے حوالے سے نیشنل تائیکوانڈوکلب اور براق ہائی سکول نے اے اے ایم نیشن کیئر فائونڈیشن کے تعاون سے پہلی اے اے ایم نیشن کیئر جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ 2022 منعقد کی۔
اے اے ایم نیشن کیئر تائیکوانڈو نیشنل کلب کے نام ، معصومہ کا گولڈ میڈل
May 31, 2022