عوام کاشکریہ، ان شاء اللہ مایوس نہیں کریں گے : پیپلزپارٹی

ڈیرہ مراد جمالی(پی پی آئی) پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی نے کہا  کہ  پیپلز پارٹی کے بلوچستان میں بڑی تعداد میں کونسلرز بلامقابلہ اور مقابلے کے بعد منتخب ہوچکے ہیں، عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنا یا ہے، ان شاء اللہ پارٹی کے امیدوار عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ملک گیر پارٹی ہے جس نے محکوم ،مظلوم طبقے کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے پیپلز پارٹی میں ہر زبان اورقوم سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن