گوادر (بیورو رپورٹ) حق دو تحریک کے ترجمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھر کے عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی اور تاریخی کامیابی ملنے پر حق دو تحریک کی زیر اہتمام آج31 مئی کو بوقت ساڈھے 5 بجے قائدینِ حق دو تحریک بلدیاتی الیکشن میں ووٹ اور سپورٹ کرنے پر پورے ضلع گوادر کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے اور عصر کی نماز سے قبل دو رکعت اجتماعی نوافل بطور شکرانہ بھی ادا کیا جائے گا۔
حق دو تحریک آج یوم تشکر منائے گی،نوافل بھی ادا کیے جائیں گے
May 31, 2022