سی پی او گوجرانوالہ کا دورہ نندی پور پاور سٹیشن،سیکورٹی کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سیّد حماد عابد نے نندی پور ہائیڈل پاوراسٹیشن کا سیکیورٹی کے حوالے سے وزٹ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز محمد معاذ ظفر،ایس پی صدر محمد عثمان ٹیپوسمیت دیگر سپروائزری آفیسرز نے بھی چائنیز تنصیبات کا دورہ کیا۔نندی پور ہائیڈل پاور اسٹیشن کے وزٹ کے موقع پر سیکورٹی معاملات کے حوالے سے انچارچ سیکیورٹی ایس پی یو نے سی پی او کو بریفینگ دی۔ اس موقع پرسی پی او نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کے احکامات جاری کیے۔پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔ واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنے و الے اشخاص کی تلاشی کو خوش آئند قرار دیا۔سرچ لائیٹس میں مزید اضافے اورحفاظتی الارم سسٹم کوخود کار نظام سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انتظامیہ، پولیس، گیپکو، پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی،چائنیز فرم اور دیگر متعلقہ اداروں کوآپس میں ہم آہنگی اور اشتراک پیداکرتے ہوئے سیکورٹی اور انتظامی امور کو منظم کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر اے ایس پی اختر نوازبھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن