گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گیپکوصارفین کے حکام کی چشم پوشی اور محکمانہ ناقص کارکردگی کے باعث صارفین کی شکایات میں اضافہ ، ٹیلی فون پر درج سرکاری ٹیلی فون نمبر اٹھاناشہریوں کا خواب بن گیا ، ایس ڈی اوز کے ناروا رویہ اور اووربلنگ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ ایس ڈی اوز اپنے دفاتر سے عموما غائب رہتے ہیں ۔ بجلی کنکشن اور بل کی درستگی پر بھاری نذرانے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ واپڈا کے بلوں پر درج ایس ڈی اوز کے سرکاری نمبر ز پر متعلقہ حکام کا ٹیلی فون نہ اٹھانا صارفین کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔ واپڈا کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ جدید نظام ہونے کے باوجود غلط اور خود ساختہ بلنگ معمول بن چکی ہے ۔ صنعتی و گھریلو صارفین کو تنگ کرنے اور انہیں ہراساں کر کے مال پانی حاصل کرنے کی خاطر غلط ، جھوٹ پرمبنی اووربلنگ شدہ بل ارسال کر دیا جاتا ہے، جس کی درستگی میں متعلقہ حکام انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے بدتمیزی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں ۔