صفدرآباد (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے نائب صدر رانا جمشید علی خاں نے مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ سید ضیاء حیدر کی رہائش گا ہ پر یوم تکبیر کا کیک کاٹا ۔سید ضیاء حیدر نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں مسلم لیگی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما سید ضیا ء حید ر شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی لاہور ڈویژن کے نائب صدر رانا جمشید علی خاں تھے ۔اس موقع پر سابق کونسلر حافظ محمد امین ، حاجی شفیق رحمانی ،یوسف جٹ، شوکت علی سرویا کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔رانا جمشید علی خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا اب انشااللہ معاشی قوت بنائیں ۔نواز شریف ہی واحدلیڈر ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔