ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت)ریسکیو1122ننکانہ صاحب نے گذشتہ 24گھنٹوں میں13سٹر ک کے حادثات23میڈیکل ایمرجنسیز، 5لڑائی جھگڑوں کے واقعات اور8متفرق ایمرجنسیز میں50متاثرین کو ریسکیو کیا۔ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ مختلف ٹریفک حادثات میں38سالہ آصف،40سالہ علی عباس،16سالہ اویس،13سالہ نواز،6سالہ مریم،22سالہ نازش بی بی،30سالہ کرن بی بی،21سالہ صائمہ بی بی،25سالہ شکیلہ ،50سالہ غلام رسول ،27سالہ محمد محسن،45سالہ اکبر اور26سالہ امبرین و دیگر زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کوریسکیو1122نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔
24گھنٹوں میں 50متاثرین کو ریسکیو کیا: اکرم پنوار
May 31, 2022