خانقاہ (نامہ نگا ر+نمائندہ نوائے وقت) سپیشل برانچ کے سرکل آفیسر کاشف چدھڑ کی اندھیر نگری چوپٹ راج۔مخالفین سے ملکر شریف زمیندار کے خلاف رپورٹ بھیج کر ایف آئی آر درج کروا دی۔ شہری نے ایس ایس پی اسپیشل برانچ کو انکوائری کی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اسپیشل برانچ کاشف چدھڑنے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے شرفاء کے خلاف مخالفین سے ملکر جعلی رپورٹس محکمہ کو بھیج کر کاروائی کروانا معمول بنا رکھا ہے۔گزشتہ دنوں ایک چھ مربع اراضی کے مالک زمیندار عدیل کے خلاف مخالفین سے ملکرجھوٹی اور من گھڑت رپورٹ بنا کر محکمہ کو بھیج کر پولیس کے ذریعیایف آئی آر درج کروادی۔جبکہ پولیس نے بھی اپنی انکوائری میں اسپیشل برانچ کی رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔