چین نے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے لیے ڈیجیٹل نصابی کتب کے  لیے قومی معیارات جاری کردئے


بیجنگ(شِنہوا)چین کے مارکیٹ واچ ڈاگ نے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے لیے ڈیجیٹل نصابی کتب کے معیار کویقینی بنانے کے لیے مجوزہ قومی معیارات متعارف کرائے ہیں۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق، مجوزہ قومی معیارات یکم نومبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔  معیارات میں پرائمری اور مڈل اسکولوں کی ڈیجیٹل نصابی کتب کی اشاعت کے لیے بنیادی طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے جس میں کتب کے مواد کے لیے معیاری تقاضوں کے ساتھ معائنہ جاتی عمل اور طریقے تجویز کرتے ہوئے تعلیم اور  اشاعت کے شعبوں کے لیے ایک مجموعی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبا کے لیے ڈیجیٹل نصابی کتب کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے پبلیکیشن ہاسز کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کریں گے اور بڑے پیمانے پر اشاعت اور تقسیم کی سہولت  فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن