واشنگٹن(شِنہوا)واشنگٹن ڈی سی کے شمال مغربی علاقے کے درجنوں رہائشیوں نے ٹیکساس کے اوولڈے میں سکول فائرنگ واقعہ میں مرنیوالے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے منتظمین نے اوولڈے سکول فائرنگ واقعہ میں مارے جانیوالے 19 طالبعلموں اور 2 اساتذہ کی یاد میں مقامی چرچ کے بیرونی باغیچہ میں 21 خالی کرسیاں لگائیں۔ایک خاتون نے باری باری تمام متاثرہ افراد کے نام پکارے جنہیں دوپہر کے وقت منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالیرہائشیوں نے بھی دوہرایا۔امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے قتل عام میں زندہ بچ جانیوالے افراد اور متاثرین کے اہلخانہ سیملاقات کیلئے گزشتہ روز اوولڈے کا دورہ کیا۔انہوں نے روب ایلیمنٹری اسکول کے باہر تعمیر کی گئی ایک یادگار کا بھی دورہ کیا جہاں منگل کے روز فائرنگ کا المناک واقعہ پیش آیا تھا۔ٹیکساس سے ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا تھا کہ مقامی پولیس نے اسکول کے اس کلاس روم میں داخل ہونے کیلئے تقریبا ایک گھنٹہ انتظار کرکے "غلط فیصلہ" کیا جہاں 18 سالہ بندوق بردار سلواڈورراموس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مارے جانے سے قبل بچوں اوراساتذہ پر گولیاں چلائی تھیں۔
واشنگٹن ڈی سی کے شہریوں کا اوولڈے سکول فائرنگ واقعہ کے متاثرین کو خراج تحسین
May 31, 2022