جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما میاں عبدالباری مرحوم کے فرزند، غلام دستگیر باری کے بڑے بھائی، قادر باری مرحومہ، سابقہ ایم پی اے اور غلام حیدر باری کے تایا سابقہ ایم این اے میجر معین باری رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔ نماز جنازہ واٹر ورکس پارک میں آج بروز منگل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم مختلف کتابوں کے مصنف تھے۔ میجر (ر) معین باری طویل عرصے تک نوائے وقت میں کالم نویسی بھی کرتے رہے۔ قائداعظم جب ان کے گھر ان کے والد میاں عبدالباری سے ملنے آئے اس وقت قائداعظم نے بطور تحفہ میجر معین باری کو تلوار پیش کی۔ یہ تصویر آج بھی باری ہاؤس جڑانوالہ میں محفوظ ہے۔