چین کا ایندھن کی خوردہ  قیمتوں میں اضافے کا اعلان


بیجنگ(شِنہوا)چین نے منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن نے پیر کو بتایا کہ  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر، پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں بالترتیب 400 یوآن(تقریبا 59.66 امریکی ڈالر) اور 390 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔چین میں گزشتہ سال کے آخر سے ابتک ایندھن کی قیمتوں میں یہ 10ویں باراضافہ ہوگا۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ آںے والی تبدیلی اگر 10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اسی تناسب سے ردوبدل کیاجاتا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...