اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)ہولی اسپائیڈر کی مذہب مخالف اور توہین آمیز فلم ریلیز کرکے کان فلم فیسٹول نے دنیا بھرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری اسلامی ایران فرامرز رحمان زاد نے کہا اس فلم کے ذریعے غنی اورخودکفیل اسلامی اورایرانی ثقافت پرمبنی معاشرے کے حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں فرانس میں منعقدہ کان فلم فیسٹول میں ہولی سپائیڈر نامی فلم کے ذریعے ایران کے شہر مشہد میں موجود امام علی رضا علیہ السلام کے مرقد مقدس کی توہین کی گئی ہے جن کا مزار دنیا کے کروڑوں انسانوں، بشمول شیعہ، سنی حتیٰ کہ غیر اسلامی مذاہب کے ماننے والوں کیلئے امن کا گہوارہ ہے۔