ٹبہ سلطانپور (جنرل رپورٹر) حکومت یوریاکھادکنٹرول ریٹ پرکسانوں کوفراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔مسلم لیگ (ق)ضلع وہاڑی کے سینئر نائب صدر چوہدری مزمل وڑائچ نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کااستحصال کیاجارہاہے ۔یوریاکھادکی اب کپاس کی فصل کو ضرورت ہے لیکن ڈیلرز کی جانب سے یوریاکھادبلیک میں فروخت ہونے کیساتھ ڈی اے پی کھادخریداری کی شرائط بھی لاگو کردی گئی ہیں جسکے باعث چھوٹے زمینداراورکسان یوریاکھادخریدنے سے قاصرہیں اورکپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کاعندیشہ ہے۔اس موقع پر نسیم عباس بلوچ ودیگربھی موجود تھے۔