ملتان (جنرل رپورٹر) ریکس آڈیٹوریم میں زیر نمائش ڈرامہ رس گلے میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ہنی شہزادی ملتان میں بیمار ہو گئی۔ وہ پچھلے تین روز سے شہر کے ایک پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹر کے پاس علاج زیر علاج ہیں۔ اس حالت میں وہ ڈرامے میں کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق انہیں ملتان کا پانی راس نہیں آیا اس لئے انہوں نے پینے کیلئے لاہور سے پانی منگوایا ہے۔
اداکارہ ہنی شہزادی ملتان میں بیمار ہو گئیں ٗ ہسپتال داخل
May 31, 2022