نیازی چھ دن بعد کیا چھ ماہ میں بھی کچھ نہیں کرسکتا،عمران خان اب پاکستان کی سیاست کا سابق باب ہے، اس کا چیٹر کلوز ہوگیا

May 31, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انتہائی بزدل آدمی ہے، عمران خان چھ دن بعد کیا چھ ماہ میں بھی کچھ نہیں کرسکتا۔وہ سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ سیاسی جدوجہد سے بھری پڑی ہے،عمران خان اب پاکستان کی سیاست کا سابق باب ہے، اس کا چیٹر کلوز ہوگیا ہے، اس کا پھیلایا ہوا فتنہ اور فساد شاید اگلے چند برسوں تک رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہیومین رائٹس کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ اس ملک کی تاریخ سیاسی جدوجہد سے بھری پڑی ہے، ذوالفقار علی بھٹو ہو،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہو، ان کی گرفتاریاں ہوں، ان کی آمروں کی خلاف جدوجہد ہوں، سیاسی کارکنوں کی پھانسیاں ہوں یا ان کو کوڑے مارے جانا ہو،۔ اس ملک کے سیاسی کارکنوں نے اس ملک میں جمہوریت اور حق حاکمیت کی بحالی کے لئے جو جدوجہد کی ہیں اس کی مثال عالمی تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔ سعید غنی نے کہا کہ دوسری جانب ایک عمران نیازی ہے، جو اپنے آپ کو کپتان اور تیس مار خان کہتا ہے، لیکن جن سے وہ حکومت سے نکلا ہے فنی گالا چھوڑ کر پشاور میں جا بیٹھا ہے اور صرف اس لئے پشاور میں جا بیٹھا ہے کہ اس کو گرفتار نہ کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی لیڈر گرفتاری سے ڈرتا ہو اور وہ آدمی جو خود سول وار کروانا چاہتا ہو، سول نافرمانی کے لئے لوگوں کو اکسا رہا ہو، جو خود یہ کہتا ہو کہ یہاں لوگ جانیں دے دیں گے، میں دھرنا دے کر بیٹھ جاں گا اور اس حکومت کو چلنے نہیں دوں گا، ریاست میں نظام حکومت کو بلاک کرنا چاہتا ہو اور پھرکہے کہ مجھے گرفتار بھی مت کرو اور میرے خلاف کیسز بھی مت کرو۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے قائدین نے کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کی پرامن جدوجہد کی حامی ہے اور آزادی ہونی چاہیے اور اس پر کوئی قدغن نہ ہو اور آج یہ آزادی ہے بھی۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھنی چاہیئے کہ اظہار آزادی کی بھی ایک حد ہونی چاہیے۔ کسی کو احتجاج کا حق ہے تو اس کی بھی حد قانون میں متعین ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ عمران نیازی چاہتا ہے کہ مجھے وہ سب حق ہونا چاہیے، جس میں لوگوں کی گاڑیاں جلا دی جائیں، درختوں کو آگ لگا دی جائے،وہ اعلان کردے کہ یہ خونی مارچ ہوگا، وہ خود پولیس افسران کو دھکمیاں دی، اپنے لوگوں سے پولیس کو پٹوایا اور لوگوں کو ٹیکس دینا بند کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان 48 گھنٹے حوالات میں بند ہوجائے تو اس کی سیاست کھل کر سامنے آجائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیر اعظم کو عین آئین کے مطابق اور آئین میں درج قانون کے مطابق عدم اعتماد کے نتیجہ میں ہٹایا گیا ہے۔ ۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کابوجھ پڑے گا لیکن ہمارپاس اورکوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کرکے گیاتھا کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہرماہ چارروپے بڑھایا جائے گا۔ قبل ازیں ہیومین رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہمارے عالمی دنیا کے ساتھ معاہدے ہیں، اس لئے ہم پرلازم ہے ان کاخیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غیرجمہوری حکومتوں نے دنیاکے کودکھانے کے لئے صرف ڈرامے بازیاں کی، ہمارے ملک میں فوجی آمروں کے دورمیں بنیادی حقوق ختم کئے گئے، میڈیااوراقلیتیں عتاب کاشکاررہی، اس وقت ریاست نے جوعوام کے ساتھ وعدے کئے پورے نہیں کئے اس لئے اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جوبنیادی انسانی حقوق کااحترام نہ کرے اسے جی ایس پی پلس سمیت کوئی سہولت نہیں ملنی چاہیئے۔

مزیدخبریں